Beauty Advise Face Care Homemade Tips Lips Care Skincare

آنکھوں اور ہونٹوں کے گرد سیاہی دور کرنے کے کچھ مفید اور آسان طریقے

عام طور پر خواتین کو اس بات کی شکایت رہتی ہے کہ ان کی جلد بالخصوص آنکھوں اور ہونٹوں کے گرد سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں جو ان کی خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں اور اس سے نجات کے لیے وہ مہنگی ترین کریمیں استعمال کرتی ہیں لیکن پریشان نہ ہوں ہم آپ کو بتا رہے ہیں تین ایسے آسان اور سستے نسخے جو نہ صرف آپ کے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھا دیں گے بلکہ نئی تازگی اور نکھار بھی پیدا کر دیں گے۔

3

دہی کا استعمال:

ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ دہی کے اندر قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کی بے شمار خصوصیات ہوتی ہیں کیونکہ اس میں موجود عنصر ، لیکٹک، جلد کو بلیچ کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ دہی کو جلد پر لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر ہلکے گرم پانی سے چہرے کو دھولیں جو آپ کو نہ صرف نکھرا نکھرا بنا دے گا بلکہ چہرے پر موجود دانوں کو بھی ختم کر دے گا۔

4

سنگترے کا استعمال:

سنگترے کے جوس کے دو چمچے لیں اور اس میں ایک چٹکی ہلدی ملا دیں، اس آمیزے کو سونے سے قبل اپنی جلد پر لگا دیں اور صبح چہرے کو ہلکے گرم پانی سے دھولیں۔ اس عمل سے نہ صرف آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے غائب ہو جائیں گے بلکہ پورے چہرے کی جلد بھی نکھر جائے گی۔

5

شہد کا استعمال:

ماہرین کے نزدیک عام طور پر چہرے اور بالخصوص آنکھوں کے گرد سیاہی کی بڑی وجہ جلد کا خشک ہونا ہے جبکہ شہد نہ صرف جلد کو صاف کرتا ہے بلکہ ایک بہترین موئسچرائزر کا کام بھی کرتا ہے۔ شہد کو دس منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر ہلکے گرم پانی سے دھولیں۔ یہ طریقہ نہ صرف جلد کو صاف اور ملائم بنا دیتا ہے بلکہ جلد کے مردہ سیل کو بھی صاف کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: